وائٹ ہاؤس میں ہیلووین تقریب کا انعقاد، صدر ٹرمپ کی میلانیا کے ہمراہ شرکت

Published On 26 October,2020 10:29 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس میں ہیلووین کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر ٹرمپ نے اہلیہ سمیت شرکت کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے۔ تقریب میں بچے کدوؤں سے سجے اسٹیج کے قریب سے گذرتے ہوئے صدر ٹرمپ اور ا ن کی اہلیہ کو ہاتھ ہلاتے رہے۔ صدر اور ان کی اہلیہ بھی بچوں کی طرف ہاتھ ہلا ہلا کر مسکراتے رہے۔

ایک بچہ اور بچی تو امریکی صدر اور خاتونِ اول کا روپ دھار کر آ گئے انہیں دیکھ کر سبھی محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر وائٹ ہاؤس کے شیفس نے لذیذ مٹھائیاں، کوکیز اور چاکلیٹس سمیت بچوں کے من پسند پکوان تیار کیے۔ بچوں کی دلچسپی کیلئے فنکاروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اپنی پرفارمنس سے تقریب کو یادگار بنا دیا.


 

Advertisement