بھارتی کسانوں کا احتجاجی جلوس تمام رکاوٹیں توڑ کر نئی دلی پہنچنے میں کامیاب

Published On 28 November,2020 11:07 am

نئی دلی: (دنیا نیوز) بھارتی کسانوں کا احتجاجی جلوس تمام رکاوٹیں توڑ کر نئی دلی پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

پنجاب، ہریانہ اور بھارت کے دیگر علاقوں سے کسانوں کا احتجاجی جلوس کئی دنوں سے نئی دلی کی جانب رواں دواں تھا۔ راستے میں بھارتی پولیس رکاوٹیں کھڑی کر کے، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کر کے کسانوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن کسانوں کسی طور پر قابو میں نہیں آئے۔

مودی سرکار کی جانب سے کسان مخالقت قانون سازی کے خلاف بھارت میں کسان سراپا احتجاج ہیں۔
 

Advertisement