فرانسیسی صدر بھی کورونا وائرس سے متاثر، خود کو قرنطینہ کرلیا

Published On 17 December,2020 03:15 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ ایمانوئل میکرون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 16 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ امریکا میں صورتحال مزید سنگین ہے جہاں 24 گھنٹے میں 3 ہزار 486 اموات ہوئیں، برازیل میں 968، میکسیکو 670، اٹلی 680 اور بھارت میں مزید 357 افراد جان سے گئے۔

 

Advertisement