ٹرمپ کو دستبرداری کے بعد بھی مواخذے کا سامنا، 9 فروری سے سماعت کا امکان

Published On 26 January,2021 09:08 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی مواخذے کی کارروائی کا سامنا ہے، توقع ہے سینیٹ 9 فروری کو ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کرے گا۔

امریکی سینیٹ میں سابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کے لیے ایوان نمائندگان نے آرٹیکل جمع کرا دئیے۔ ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل کیا جائے۔ سابق صدر پر کیپیٹل ہل پر حملے کیلئے لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔ موجودہ صدر جو بائیڈن نے اس حملے کو ملک کے خلاف بغاوت قرار دیا تھا۔ 

 

Advertisement