امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کی حمایت کر دی

Published On 26 January,2021 11:40 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نےفلسطین سےمتعلق ٹرمپ کی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے ایک بار پھر دو ریاستی حل کی حمایت کردی۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے ایک بیان میں کہا کہ صدر بائیڈن مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کریں گے۔ امریکا فلسطین کی امداد بحال کرنے کا ارادہ رکھتاہے، جبکہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بھی بحال کر دیے جائیں گے۔ جنہیں صدر ٹرمپ نے معطل کردیاتھا۔

امریکی سفیر کاکہنا تھا دوسرے ممالک اسرائیل کو ضرور تسلیم کریں لیکن اس سے مشرق وسطیٰ کا امن خراب نہیں ہونا چاہیے۔

Advertisement