جنوبی کوریا نے دوسرا فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا

Published On 08 April,2024 12:15 pm

سیئول : (ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا نے دوسرا فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا نے اپنا دوسرا فوجی جاسوس سیٹلائٹ سپیس ایکس فلکن ۔ 9 راکٹ کے ذریعے مدار میں چھوڑ دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ جاسوس راکٹ 11 سیٹلائٹ لے کر گیا ہے ، جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کے تقریباً 45 منٹ بعد مدار میں بھیج دیا گیا ۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے 2025 تک پانچ فوجی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں دوسرا مصنوعی یپرچر ریڈار (ایس اے آر) سینسر سے لیس ہے۔