ہمیں مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی سے بچنا چاہیے : میکرون

Published On 15 April,2024 03:53 pm

پیرس : (ویب ڈیسک ) فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے کہا کہ فرانس مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے اسرائیل پر کسی بھی ردِعمل میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کا زور دیا۔

میکرون نے ایک انٹرویو میں کہاکہ "ہم سب ممکنہ کشیدگی میں اضافے سے پریشان ہیں ، ہم معاملات کو اشتعال اور اضافے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ 

انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ صورتِ حال کو مزید کشیدہ کرنے کے بجائے ایران کو تنہا کرنے کا ہدف بنائے۔

دوسری جانب برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ ایران کے ڈرون اور میزائل حملے کے بعد جوابی کارروائی نہ کرے۔

واضح رہے کہ یکم اپریل کو ایران کے شامی قونصل خانے پر مشتبہ اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے ہفتے کی رات اسرائیل پر سینکڑوں ڈرون اور میزائل داغے۔
 

Advertisement