فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 151 امریکی ڈالر ہو گئی۔

دوسری طرف فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 150 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، سکھر، حیدر آباد، ملتان سمیت دیگر مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 88050 روپے ہو گئی۔

اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، دس گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 75488 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں چاندی کی قیمت میں استحکام رہا جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 1070 روپے پر برقرار رہی۔