لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد سونے کی قیمت 1580 امریکی ڈالر پر برقرار رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام رہنے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر قیمت 91500 روپے پر برقراررہی۔
دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت 78446 روپے جبکہ چاندی کی قیمت 1000 روپے پر برقرار رہی۔