سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی قطر ایئرویز کی پرواز سے متعلق خبروں کی تردید

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی قطر ایئرویز کی پرواز سے متعلق خبروں کی تردید

ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ عمیر خان کا کہنا ہے کہ دوحہ سے آنے والی قطر ایئر لائنز کی پرواز نے 27 ستمبر کی صبح سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، قطر ایئر لائنز کی پرواز نے شیڈول کے مطابق دوبارہ دوحہ کیلئے اڑان بھری۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ ریڈار 24 پر تکنیکی خرابی اور جی پی ایس کی غلط معلومات کے باعث پرواز کو غلط مقام پر دکھایا گیا۔

ترجمان کے مطابق قطر سے آنے والی پرواز نے مقبوضہ جموں نہیں بلکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، پرواز کی لینڈنگ کی تصدیق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ریڈار سسٹم سے بھی کی جا سکتی ہے۔