بلاول بھٹو کی منگی اور شادی کی خبریں بے بنیاد قرار

بلاول بھٹو کی منگی اور شادی کی خبریں بے بنیاد قرار

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ممکنہ طور پر بلاول بھٹو زرداری کے رشتے کی بات پکی کرنے کے سلسلے میں آسٹریا گئے ہیں، جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی آسٹریا میں موجود ہیں۔

دوسری جانب بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بلاول بھٹو کی ممکنہ منگنی اور شادی کے حوالے سے آسٹریا کے ایک خاندان سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

تاہم ایوانِ صدر کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری آسٹریا کے نجی دورے پر ہیں، دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان اور پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے چیئرمین پیپلزپارٹی کی منگنی یا شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری یا ان کے خاندان کی جانب سے منگنی یا شادی کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اگر رشتے سے متعلق کوئی پیش رفت ہوئی تو اس کا باضابطہ اعلان بھٹو زرداری خاندان کی جانب سے کیا جائے گا۔