بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ

بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دالبندین میں زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15 کلو میٹر مشرق میں تھا اور گہرائی 53 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔