پاکستان
خلاصہ
- سوات: (دنیا نیوز) پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سوات، بونیر، چترال، آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کی شدت 4.9 محسوس کی گئی، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
فوری طور پر کسی نقصان کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔