چین کے علاقے تبت میں 7 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی، لوگوں میں شدید خوف و ہراس

چین کے علاقے تبت میں 7 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی، لوگوں میں شدید خوف و ہراس

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تبت کے جنوب مغربی علاقے میں باقین کاؤنٹی کے قریب تھا، گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، کم گہرائی کے باعث زلزلے کے جھٹکے شدت سے محسوس کئے گئے، زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان سے متعلق مصدقہ تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

چین کا جنوب مغربی خطہ ٹیکٹونک پلیٹوں کے ٹکراؤ کے باعث زلزلوں کے خطرے سے دوچار رہتا ہے۔

جنوری 2024 میں سنکیانگ میں 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔