آئی ایم ایف کا کورونا سے متاثرہ ممالک کو سہارا دینے کی خاطر 650 ارب ڈالر کا فنڈ مختص

آئی ایم ایف کا کورونا سے متاثرہ ممالک کو سہارا دینے کی خاطر 650 ارب ڈالر کا فنڈ مختص

آئی ایم ایف ایڈوائزری باڈی کے اجلاس میں کورونا کی وبا میں متاثر ممالک کے لئے ساڑے چھ سو ارب ڈالر کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ فنڈ سے مختلف ممالک کو بیرونی ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔ سپیشل ڈرائینگ رائٹس سے پاکستان جیسے ممالک کو فائدہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ارب ڈالر کی رقم بطور قرض وصول کرسکتا ہے۔

فنڈ کا 34 فیصد حصہ ترقی یافتہ ممالک کے لئے رکھا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت امریکا 113 ارب ڈالر، ترقی پذیر ممالک 226 ارب ڈالر اور جی 20 ممالک 139 ارب ڈالر کی رقم حاصل کرسکتے ہیں۔