کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کے کورونا کی وبا کے باعث اس سال بھی عیدالفطر کے لیے نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
عیدالفطر پر نئے نوٹوں کے حصول کے لیے بینکوں میں عوام کا رش لگ جاتا ہے ، ساتھ ہی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی عوام نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کے لیے کوشان نظر آتے ہیں۔
عوام کے رش کو ختم کرنے کے لیے سٹیٹ بینک نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عیدالفطر کے لیے نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےتاکہ کرونا کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک عیدالفطر پر ہر سال اربوں روپوں کے نئے کرنسی نوٹ جاری کرتا ہے تاکہ عوام نئے نوٹوں سے عیدی دینے کی روایت پوری کرسکیں۔