پاکستان بارے فرانس کی پوزیشن سے متعلق اطلاعات گمراہ کن ہیں: وزارت خزانہ

پاکستان بارے فرانس کی پوزیشن سے متعلق اطلاعات گمراہ کن ہیں: وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نام برقرار رکھنے کا معاملہ زیر غورآیا۔ ایف اے ٹی ایف پاکستان سے متعلق اگلے لائحہ عمل کا اعلان 25 جون کو کرے گا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایف اے ٹی ایف پلینری کا ورچوئل اجلاس جاری ہے، فرانس فیٹف میں پاکستان کا متحرک شراکت دار ہے، فرانس نے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے دوران پاکستان کی تکنیکی معاونت، رہنمائی کی۔