آئی ایم ایف کی ایک اور بری خبر، مہنگائی میں ریلیف نہیں ملے گا

Published On 27 April,2022 05:42 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایک اور بری خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی میں ریلیف نہیں ملے گا۔

آئی ایم ایف نے علاقائی اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی 11 فیصد سے زیادہ رہے گی، پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو 4 فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 5.6 فیصد تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس سال مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد رہے گی، مہنگائی اکتوبر 2021 کے تخمینے سے 3.4 فیصد زیادہ رہے گی، عالمی سطح پر غذائی اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی بڑی وجہ قرار دے دیا گیا ہے۔
 

Advertisement