ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی

Published On 18 May,2023 11:06 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری عداد وشمار کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا حجم 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوگیا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 31 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق 12 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 93 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 62 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ 

Advertisement