اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بجٹ سے پہلےعوام کو ریلیف دیتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 80 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، قیمت میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 80 روپے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 490 سے کم ہو کر 410 روپے ہو گئی ہے جبکہ بی آئی ایس پی رجسٹرڈ صارفین کو گھی 300 روپے کلو میں ملے گا۔