کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں بگڑتی ہوئی معاشی صورت حال کے باعث غیر ملکی بینکوں نے ایل سیز کھولنے سے انکار کر دیا جس سے بجلی اور گیس بحران مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی کی درآمد کے لیے کسی کمپنی نے بولی نہیں دی، وزارت پٹرولیم نے ایل این جی درآمد کے لیے 6 ٹینڈر جاری کیے تھے، کسی بھی بین الاقوامی کمپنی نے بولی نہیں دی۔
ایل این جی کمپنیوں کو بینکوں میں مشکلات کا سامنا ہے، بین الاقوامی بینک پاکستان کے لیے ایل سیز نہیں کھول رہے، بولی نہ ملنے سے گیس اور بجلی کے بحران بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی درآمد نہ ہونے کی صورت میں آر ایل این جی پاور پلانٹس بند ہو جائیں گے جس سے گیس کا بحران بھی شدت اختیار کرسکتا ہے۔