روپے کی قدر میں بہتری، مہنگائی کی شرح 29 فیصد پر آگئی: اسحاق ڈار

روپے کی قدر میں بہتری، مہنگائی کی شرح 29 فیصد پر آگئی: اسحاق ڈار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسحاق ڈار نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے دن 2334 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مئی کے مقابلے میں جون میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد تک آگئی، یہ شرح مئی 2023 میں 38 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔