اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوام کو بڑی معاشی خوشخبری سنا تے ہوئے 2025تک مہنگائی شرح 7 فیصد ہونے کی پیش گوئی کردی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کوکل آئی ایم ایف بورڈ اجلاس منظوری کے 24 گھنٹوں کے اندر 1.19 بلین ڈالرز مل جائیں گے، پاکستان 2023 میں انشاء اللہ جی20 کلب میں شامل ہو جائے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پہلا مقصد پاکستان کو 24 ویں معاشی قوت بنانا ہے، 2017 میں پاکستان ڈیویلپمنٹ فنڈز کا منصوبہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے تباہ ہوا، آئی ایم ایف کے عزائم سے متعلق بیان مختلف ممالک نے اپروچ کیا
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر منتقل کر دیئے: اسحاق ڈار
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو سالوں میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد پر آجائے گی، 2022 میں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے پاس دو آپشن تھے ، پہلا آپشن تھا انتخابات کا انتظار ، دوسرا آپشن معاشی ناسور سے مقابلہ کا تھا۔
سیاسی جماعتوں نے دوسرے آپشن کے تحت وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا، اب وقت ہے تمام سیاسی جماعتوں کو معاشی روڈ میپ اور اکانومی چارٹرڈ پر دستخط کرنا ہوں گے۔