کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کے بلوں پر 1 روپے 52 پیسے سرچارج لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس اضافی سرچارج سے کراچی کے شہریوں پر 24 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بلوں میں 1.52 روپے کے اس سرچارج کا اطلاق ایک سال کیلئے ہوگا، بجلی کے بلوں پر عائد سرچارج سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لگایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 15 اگست کو سماعت کرے گا۔