لاہور: (دنیا نیوز) ٹیکس چوری روکنے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ماسٹر فرنچائزرز سے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تمام ایسے ریسٹورنٹس جو فرنچائز کے طور پر چل رہے ہیں ان ریسٹورنٹس کا ماسٹر فرانچزر کسٹمر سے ٹیکس وصول کر کے جمع کروانے کا پابند ہو گا، پی آر اے کی جانب سے تمام فرنچائزرز سے انفرادی کی بجائے ریسٹورنٹس کی ماسٹر فرانچائزر سے اب ٹیکس وصول کیا جائے گا، ماسٹر فرانچائزر کے ذمہ ٹیکس لے کر جمع کروانا لازمی ہو گا۔
پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012ء کے سیکشن 14 اے کے تحت ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے گا، سیکشن 14 اے کے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام فوڈ پوائنٹس کے ماسٹر فرنچائزر سے ٹیکس وصول کیا جائے گا، ٹیکس کی ادائیگی موبائل ایپس اور سمارٹ کارڈ سے بھی کی جا سکے گی، فوڈ پوائنٹس میں کافی ہاؤسز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بھی شامل ہیں۔