سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ساتھ ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ساتھ ہزاروں روپے کا اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی قیمت میں 4 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 2 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 201 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 73 ہزار 182 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 1938 ڈالر فی اونس ہے۔