سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ

Published On 01 November,2023 05:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں نے اربوں کما لیے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 422 پوائنٹس اضافے کیساتھ 52 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 437 پوائنٹس اضافے کیساتھ 51 ہزار 920 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ ساڑھے چھ سال کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی، 100 انڈیکس 17 مئی 2017 کو 52ہزار 876 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 24 کروڑ 91 ہزار 359 روپے مالیت کے 25 کروڑ 82 لاکھ 55 ہزار 99 شیئرز کا لین دین ہوا۔