کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کیساتھ 1999 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی رد وبدل کے مستحکم رہیں۔
مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار ایک سو روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 414 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔