کراچی: (دنیا نیوز) مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔