سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 21 November,2023 07:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں نے اربوں کما لیے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے کیساتھ 57 ہزار 372 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس15 پوائنٹس اضافے کیساتھ 57 ہزار 78 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 86 کروڑ 83 لاکھ 5 ہزار 648 روپے مالیت کے 35 کروڑ 56 لاکھ 72 ہزار 819 شیئرز کا لین دین ہوا۔