کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رک گیا، آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت 650 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 557 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار 57 روپے ہو گئی جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کم ہو کر 1996 ڈالرز فی اونس ہے۔