کوئٹہ: گرین بس سروس کا کرایہ 10 روپے بڑھا دیا گیا

کوئٹہ: گرین بس سروس کا کرایہ 10 روپے بڑھا دیا گیا

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی گرین بس سروس کے کرایے میں آج سے 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد کرایہ 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے ہوگیا۔

یاد رہے کہ گرین بس سروس رواں سال ماہ اگست میں ہی بلیلی سے سریاب تک شروع کی گئی تھی۔

گرین بس سروس کے مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد کرایوں میں اضافہ نامناسب ہے، گرین بس سروس کا کرایہ 30 روپے برقرار رکھا جائے۔