عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی کیساتھ 2060 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 43 روپے ہوگئی۔