سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

صرافہ مارکیٹوں کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 2658 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 91 ہزار 701 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 31 ڈالر اضافے کے بعد 2071 ڈالرفی اونس ہو گئے۔