سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 63 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا

Published On 19 December,2023 06:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رحجان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 63 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

کاروباری روز کا اختتام بڑی مندی کے ساتھ ہوا، سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد 100 انڈیکس 2 ہزار 272 پوائنٹس کمی کے ساتھ 62 ہزار 833 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 21 ارب 70 کروڑ 58 لاکھ 82 ہزار 282 روپے مالیت کے 94 کروڑ 99 لاکھ 95 ہزار 503 شیئرز کا لین دین ہوا۔