لاہور: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا، ہائی ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) January 15, 2024
مٹی کے تیل کی قیمت 201 روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 175 روپے 93 پیسے فی لٹر پر برقرار ہے، پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔