سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام منفی زون میں ہوا، جس کے باعث 100 انڈیکس 532 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 63 ہزار 737 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 64 ہزار 269 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 18کروڑ 48 لاکھ 27 ہزار 993 روپے مالیت کے 23 کروڑ 43 لاکھ 89 ہزار 148 شیئرز کا لین دین ہوا۔