ایل این جی کی درآمد: پی ایس او اور آذربائیجان کی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

Published On 17 January,2024 08:26 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایل این جی کی درآمد سے متعلق پی ایس او اور آذر بائیجان کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ایل این جی کی درآمد کے لیے پی ایس او اور آذربائیجان کی کمپنی کے درمیان معاہدہ ہوگیا، معاہدے کے تحت ایل این جی کا پہلا جہاز فروری 2024 میں پاکستان پہنچے گا۔

جولائی 2023 میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور آذربائیجان کی کمپنی سکار کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا،آذربائیجان کی کمپنی مہینے میں ایل این جی کا ایک جہاز پاکستان بھیجے گی۔

دونوں ممالک کے درمیان ایل این جی درآمد کے لیے دوسرا معاہدہ دسمبر 2023 میں ہوا تھا، ایل این جی کی درآمد سے توانائی کے بحران میں کمی آئے گی۔