پی آئی اے انتظامیہ نے سٹاک ایکسچینج کو نجکاری سے متعلق تفصیلات فراہم کردیں

پی آئی اے انتظامیہ نے سٹاک ایکسچینج کو نجکاری سے متعلق تفصیلات فراہم کردیں

مراسلے کے مطابق قومی ایئرلائنز کی نجکاری کےلیے پہلے مرحلے میں دبئی میں غیر ملکی کمپنی کو مالیاتی مشیر مقرر کیا گیا ہے، مالیاتی مشیر فرم نے پی آئی اے کو نجکاری سے قبل 2 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق مالیاتی مشیر فرم نے قومی ایئرلائن کی 2 حصوں میں تقسیم کی تجویز نجکاری کمیشن دی ہے، وفاقی کابینہ نے 6 فروری کو پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دی تھی۔