کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2273ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار ایک سو روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 3 ہزار 275 روپے ہوگئی۔