کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز امریکی کرنسی کی قیمت میں 19پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔