سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

Published On 09 July,2024 05:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث 100 انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 80 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 353 پوائنٹس اضافے کیساتھ 80 ہزار 566 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب، 78 کروڑ 13 لاکھ 31 ہزار 48 روپے مالیت کے 30 کروڑ 95 لاکھ 26 ہزار 499 شیئرز کا لین دین ہوا۔