کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں 394 پوائنٹس اضافے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 78 ہزار 387 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 91 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 77 ہزار 992 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔