پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انٹربینک میں ڈالر سستا

Published On 02 September,2024 10:56 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 24 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 512 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 138 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 78 ہزار 488 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 4 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278.54 روپے سے کم ہو کر 278.50 روپے کا ہوگیا ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے