بائنانس کے سی ای او کی وزیراعظم سے ملاقات، ڈیجیٹل اثاثہ جات بارے گفتگو

بائنانس کے سی ای او کی وزیراعظم سے ملاقات، ڈیجیٹل اثاثہ جات بارے گفتگو

بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو اثاثوں کی سائبر سکیورٹی اور ٹیکنالوجی گورننس کے لیے قواعد تیار

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔

چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔