گڈز الائنس کی پٹرولیم مہنگائی کی مذمت، کرائے 60 فیصد بڑھانے کا اعلان

گڈز الائنس کی پٹرولیم مہنگائی کی مذمت، کرائے 60 فیصد بڑھانے کا اعلان

صدر پاکستان گڈز الائنس ملک شہزاد نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں ، اس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

ملک شہزاد کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں، نظر ثانی نہ کی تو پاکستان کی ٹرانسپورٹ رک جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافےکے تناسب سےکرائے نہیں بڑھائے جاسکتے، حکومت ویسے ہی کہہ دے کہ ٹرانسپورٹرز اپنا کاروبار بند کرکے گھر بیٹھ جائیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ رات پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ کیا ہے۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لٹر کر دی گئی، اس کے علاوہ ڈیزل بھی 184 روپے 49 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔