آج حکومتی ترجمان بھاری دل کیساتھ قیمتیں بڑھنے کی دلیلیں دیں گے: حسن مرتضیٰ

آج حکومتی ترجمان بھاری دل کیساتھ قیمتیں بڑھنے کی دلیلیں دیں گے: حسن مرتضیٰ

اپنے بیان میں رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عام آدمی کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا ہے، تازہ فیصلے سے بیروز گاری، مہنگائی اور کرایوں میں اضافے کا طوفان آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج حکومتی ترجمان بھاری دل کیساتھ قیمتیں بڑھنے کی دلیلیں دیتے نظر آئیں گے۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ معاشی منصوبہ بندی پر حکومت کی نظر کمزور لگتی ہے، فیصلے سے کاشتکار طبقہ مزید مشکلات کا شکار اور عوامی بے چینی بڑھے گی، ابھی جنگ خطے میں ہے، ہمیں سامنا کرنا پڑا تو کیسے بچیں گے۔