تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3,400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2,915 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 160 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 7 ہزار 794 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 34 ڈالر مہنگا ہو کر 4,676 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔