ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 6 ہزار 87 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 71 ڈالر کمی کے بعد 4642 فی اونس کا ہوگیا ہے۔