سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 75 ہزار سے متجاوز

سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 75 ہزار سے متجاوز

تفصیلات کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار 962 روپے کا ہو گیا ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 343 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 70 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 524 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 39 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 532 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔